National News

بٹھنڈہ میں بڑا حادثہ: بس پلٹنے سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک،30 زخمی

بٹھنڈہ میں بڑا حادثہ: بس پلٹنے سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک،30 زخمی

بٹھنڈہ :  بٹھنڈہ - باجاخانہ  روڈ پر گاؤں ہررائے پور میں ویروار شام کو اوور ٹیک کر رہی گاڑی سے ٹکراکر نجی کمپنی کی بس پلٹ گئی۔حادثے میں گاڑی کا اگلا حصے کو بری طرح نقصان پہنچا، جبکہ بس پلٹنے کی وجہ اس میں سوار بچے  سمیت چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔وہیں 30 لوگ شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

PunjabKesari
معلومات کے مطابق موقع پر موجود عینی شاہد  امریک سنگھ، لچھمن  سنگھ نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی کے سامنے اچانک غلط سمت سے موٹر سائیکل سوار آ گیا۔اس کو بچاتے ہوئے کار ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور سڑک کے دوسری طرف پہنچ گئی۔اس دوران سامنے سے تیز رفتار آرہی بس کے ساتھ گاڑی کی ٹکر ہو گئی اور بس  پلٹ گئی۔سنگین طور پر زخمی افراد کو فوری طور پر گونیا اور بٹھنڈہ کے ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت کے لئے بھی سماجی خدمات گارادارے  اور انتظامیہ کوشش کر رہے ہیں۔

PunjabKesari
موقع پر تھانہ نہیاوالا کی پولیس پہنچ گئی اور آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔حادثے کے بعد سہارا لائف سیونگ  بریگیڈ اور حکومت کی 108 ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی۔جنہوں نے زخمیوں کو گونیانا سول ہسپتال اور بائی منی سنگھ سول ہسپتال میں داخل کروایا۔
 



Comments


Scroll to Top