گیجیٹ ڈیسک : چین کی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے آخر کار اپنے 64 MP کیمرے والے سمارٹ فون Redmi Note 8 Pro کو ہندوستان میں لانچ کر دیا ہے ۔ اسی کے ساتھ کم قیمت میں سمارٹ فون خریدنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کیلئے Redmi Note 8 کو بھی لایا گیا ہے ۔
سب سے پہلے بات کی جائے Redmi Note 8 Pro کی تو اس میں کمپنی کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کو شامل کیا ہے ۔ اس فون کا مین کیمرہ 64 میگا مکسپل کا ہے وہیں سیلفی کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے ۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ الیکسا بلٹ ان فیچر کے ساتھ آنے والا شاؤمی کا یہ پہلا سمارٹ فون ہے ۔
ہندوستان میں Redmi Note 8 Pro کو تین ویئریئنٹ میں لانچ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے 6Gb ریم اور 64Gb انٹرنل سٹوریج ویئرئنٹ کی قیمت 14999 روپے ، 6GB ریم اور 128GB انٹرنل سٹوریج ویئریئنٹ کی قیمت 15999 روپے ہے وہیں 8Gb ریم اور 128GB انٹرنل سٹوریج ویئرئنٹ کی قیمت 17999 روپے رکھی گئی ہے ۔ یہ سمارٹ فون شیڈو بلیک، گاما گرین اور ہیلو وائٹ کلر میں آتا ہے ۔
وہیں بات کی جائے Redmi Note 8 Proکی تو اس کے 4Gb ریم + 64 GB انٹرنل سٹوریج ویئریئنٹ کی قیمت 9999 روپے ہے اور 6GB ریم + 128 انٹرنل سٹوریج ویریئنٹ کی قیمت 12999 روپے رکھی گئی ہے ۔ یہ سمارٹ فون نیپچیون بلو، کاسمک پرپل ، سپیس بلیک اور مون لائٹ وائٹر رنگوں کے ردستیاب ہوگا ۔