Latest News

صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے دی عید میلاد النبی کی مبارکباد

صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے دی عید میلاد النبی کی مبارکباد

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگرس رہنما راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دی ہے اور سبھی لوگوں سے سماج کی بھلائی اور ملک میں امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ عید میلاد النبی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عیدمیلاد النبی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  میں پیغمبر محمد کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے عید میلاد یا میلاد النبی کے لئے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو پرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے دی عید میلاد النبی کی مبارکباد

پیغمبر محمد نے آپسی پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیکر دنیا کو انسانیت کی راہ دکھائی۔ وہ مساوات اور میل جول پر مبنی سماج کی تعمیر کرناچا ہتے تھے۔ مقدس قرآن کریم میں مذکورہ پیغمبر محمد کی تعلیمات کے مطابق آئیے ہم سب سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن وسکون کے لئے کام کریں۔

Eid-ul-Fitr 2020: PM Modi, President Kovind, Rahul Gandhi, others greet  nation on Eid
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبھی میں ہمدردی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا میلاد النبی کی مبارکباد۔ امید ہے سبھی میں دردمندی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ سبھی لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔ عید مبارک!راہل گاندھی نے بھی سبھی کو دی مبارکباد

Rahul Gandhi extends Eid greetings | India News - Times of India

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی سبھی کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے لکھا ' عید میلاد النبی کے موقع پر ہمدردی اور بھائی چارے کا جذبہ سبھی کی رہنمائی کر سکتاہے۔ دلی مبارکباد۔ عید میلاد النبی کی دل سے مبارکباد'۔خیال رہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کو عید میلاد النبی یا عید میلاد کے طور پر منایا جاتا ہے

 



Comments


Scroll to Top