Latest News

جھارکھنڈ: انتخابی اجلاس میں بولے راجناتھ سنگھ- اب ہمیں رام مندر بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا

جھارکھنڈ: انتخابی اجلاس میں بولے راجناتھ سنگھ- اب ہمیں رام مندر بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا

نئی دہلی :ہفتے کو جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو گئی ۔دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے  پہلے  انتخابی تشہیر زوروں پر ہے۔ اسی درمیان جھارکھنڈ کے بوکارو  میں انتخابی اجلاس کے  دوران سپریم کورٹ کی طرف سے رام مندر بنانے کا فیصلہ دئیے جانے پر وزیر دفاع نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اب ہمیں رام مندر بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  کہا، جیسا کہ ہم نے ہر انتخابی منشور میں وعدہ کیا، اس کے مطابق ہم رام للا کی جنم بھومی (ایودھیا) پر بھگوان رام کے عظیم الشان مندر بنانے جا رہے ہیں۔کچھ پارٹیاں ہمارے اس وعدے پر مذاق اڑاتی تھیں لیکن اب مندر کی تعمیر سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top