National News

جاپان میں ایف 15- لڑاکو طیارہ پر سوار ہوئے راجناتھ سنگھ

جاپان میں ایف 15- لڑاکو طیارہ پر سوار ہوئے راجناتھ سنگھ

ٹوکیو : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز جاپان میں واقع ایئر بیس  'ہمامتسو' کا دورہ کیا ۔ اس دوران وہ ایف 15 لڑاکا طیارہ اور 'کاواساکی' ٹرینر پلین پر سوار ہوئے اور اس کی طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے جانا ۔ اس سے پہلے پیر کے روز انہوں نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب تاکیشی لوییا سے ملاقات کی ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے  سے بھی ملاقات کی ۔ دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کے دوران عالمی تعلقات پر چرچا بھی ہوئی ۔ وہیں علاقائی امن اور سکیورٹی کے مدعوں سمیت جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے پر بھی گفت شنید ہوئی ۔  


قابل ذکر ہے کہ راجناتھ سنگھ جاپان اور جنوبی کوریا کے پانچ روزہ دورے پر ہیں ۔جس کے تحت  وہ آج سیول جائیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top