National News

مختار انصاری کی بیٹے عباس انصاری کی دہلی رہائش پر چھاپے ماری میں کئی غیر ملکی ہتھیار برآمد

مختار انصاری کی بیٹے عباس انصاری کی دہلی رہائش پر چھاپے ماری میں کئی غیر ملکی ہتھیار برآمد

لکھنؤ: بسپا کے باہو بلی ودھائیک مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کی دہلی رہائش پر لکھنؤ پولیس نے چھاپے ماری کی ہے ۔ پولیس نے چھاپے میں کئی غیر ملکی ہتھیار اور زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں ۔ برآمد اصلح میں 6 ریوالور اور پسٹل شامل ہیں ۔ جس کی قیمت لاکھوں میں بتائی جارہی ہے ۔ لکھنؤ کرائم برانچ اور دہلی پولیس نے جمعرات کو عباس انصاری کے وسنت کنج کے بنگلے سے یہ برآمد کی ہے ۔ 
امریکہ ، اٹلی اور آسٹریا کے ہیں ہتھیار

PunjabKesari

 

مختار انصاری

برآمد اصلح میں اٹلی ، آسٹریا اور سلووینیا میڈ ریوالور  بندوق اور کاتوس شامل ہیں ۔ اٹلی اور سلووینیا سے خریدی گئی ڈبل بیرل اور سنگل بیرل بندوقیں بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ میگنم کی رائفل ، امریکہ میڈ ریوالور ، آسٹریا کی سلائیڈ اور آٹو بور پسٹل بھی ضبط کی گئی ہیں ۔ آسٹریا کی بنی میگزین اور ساڑھے  4 ہزار کارتوس بھی پولیس کو ملے ہیں ۔ بتا دیں کہ بسپا لیڈر عباس انصاری ایک شاٹ گن شوٹنگ کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی رہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top