Latest News

مودی کی" عوامی کرفیو" اپیل پرراہل گاندھی کا طنز-تا لی بجانے سے عام آدمی کو راحت نہیں ملے گی

مودی کی

نئی دہلی :کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مارچ یعنی اتوار کو ہم وطنوں سے عوامی کرفیو پر عمل کرنے کے لئے زور دیا تھا،ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اتوار کو ہی شام پانچ بج کر پانچ منٹ کے لئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ تھالی، پلیٹ یا گھنٹی بجا کر وائرس سے لڑنے والوں کو شردھانجلی دے   ۔ 
راہل نے ٹویٹ کر کہا،  مودی جی آپ لوگوں کو تالی بجاکر  ان کی کچھ بھی مدد نہیں کر سکتے اور اس کورونا وائرس سے  ہماری نازک معیشت پر ایک سخت حملہ ہوا ہے ۔چھوٹے، درمیانے طبقے کے کاروباری اور دیہاڑی مزدور اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تالیاں بجانے سے ان کو مدد نہیں ملے گی۔آج نقد مدد، ٹیکس بریک اور قرض ادائیگی پر روک جیسے ایک بڑی اقتصادی پیکیج کی ضرورت ہے۔فوری طور پر قدم اٹھائیں۔
 



Comments


Scroll to Top