Latest News

پوتن نے پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر لُٹایا پیار، کہا- روس سے رشتوں کے اصلی ہیرو آپ، ہندوستان کو بنا

پوتن نے پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر لُٹایا پیار، کہا- روس سے رشتوں کے اصلی ہیرو آپ، ہندوستان کو بنا

ماسکو : وزیر اعظم نریندر مودی کی پچھترویں سالگرہ پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مودی کے لیے اپنا گہرا احترام اور محبت کا اظہار کیا۔ کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری پیغام میں پوتن نے کہا کہ پیارے وزیر اعظم جی براہ کرم اپنی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر میری طرف سے دلی مبارکباد قبول کریں۔ پوتن نے کہا کہ آپ ہمارے ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے والے روسی  ہندوستانی  تعاون کو فروغ دینے میں بڑا ذاتی کردار ادا کر رہے ہیں۔
پوتن نے کہا کہ مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنے کاموں کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کا اعلی احترام اور عالمی سطح پر بہت زیادہ وقار حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نہ صرف ہندوستان  روس تعلقات کے اصلی ہیرو ہیں بلکہ ان کی قیادت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک سپر اسٹار بنا دیا ہے۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سماجی اقتصادی سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں ہندوستان  کی شاندار کامیابیوں کو آگے بڑھایا ہے اور اپنے ہم وطنوں میں اعلی مقام حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مودی اور پوتن حال ہی میں چین کے تیانجن شہر میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ملے تھے جہاں دونوں رہنماں نے دو طرفہ اور کثیر فریقی تعاون پر گفتگو کی۔
 



Comments


Scroll to Top