لکھنؤ: دہلی اسمبلی انتخابات میں بھلے ہی کانگر س کا کھاتہ نہ کھلا ہو، لیکن اترپردیش میں زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجے کمار للوکی جوڑی محنت کر رہی ہے۔ مشن 2022 کو دھیان میں رکھتے ہوئے کانگرس اب یوپی میں 'کیجریوال ماڈل' کا سہارا لے گی۔ کانگرس بجلی، تعلیم، صحت، بے روزگاری اورکسانوں کے موضوع کو ہتھیار بنا نے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

اسی ضمن میں پرینکا گاندھی بدھ کو سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ پہنچی ہیں۔مایوس اور ناامید کانگرس کارکنان میں پرینکا گاندھی اور اجے کمارللو کی جوڑی نے جان پھونکنے کا کام کیا ہے۔ اب آگے کی حکمت عملی دہلی کے 'کیجریوال ماڈل' پر طے ہوگی۔ کانگرس لیڈروں کے مطابق پارٹی اب بجلی، تعلیم، صحت، بے روزگاری، خواتین اور کسانوں کے موضوع کو لے کر سڑک پر اترے گی۔