Latest News

پاسکو ایکٹ کے تحت ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کرنا چاہیے : کووند

پاسکو ایکٹ کے تحت ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کرنا چاہیے : کووند

سروہی :صدر رام ناتھ کووند نے خواتین کی حفاظت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسکو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے صدرکووند نے آج ابو روڑ میں برہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقد کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ'خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہے پاسکو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے قصورواروں کو رحم کی درخواست دائر کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔اس طرح کا آئین میں ایک قانون ہے جس پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔
پاسکو ایکٹ کے تحت ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام پارلیمنٹ کا ہے۔
انہوں نے خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی شرح خواندگی کم ہے، لیکن بیٹیوں کی تعلیم کے لئے کام ہو رہا ہے۔ راجستھان کے بانسواڑا جیسے قبائلی ضلع میں ہر ایک ہزار بیٹوں پر 1003 بیٹیاں پیدا ہونے کی بات سے فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے جن دھن یوجنا کے تحت 52 فیصد اکانٹ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ میں 78 خواتین رہنما کا ہونا فخر کی بات ہے۔مسٹر کووند نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کی ذمہ داری پورے سماج کی ہے۔
واضح رہے کہ صدرکووند کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کی آبروریزی کے بعد جلا کر مارنے اور انا میں عصمت دری متاثرہ کو دن دہاڑے جلانے کے واقعہ سے ملک میں غصہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top