Latest News

پولیس نے کوڑا پھینکنے والے جوڑے کو ڈھونڈا ، پھر دئیے 14 لاکھ روپے

پولیس نے کوڑا پھینکنے والے جوڑے کو ڈھونڈا ، پھر دئیے 14 لاکھ روپے

لندن : انگلینڈ میں ایک جوڑے کیلئے کرسمس بیحد خاص رہا ۔ پولیس نے بتایا   گذشتہ مہینے ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایک کارڈ بورڈ باکس کے اندر انہیں کچھ ملا ہے ۔  پولیس نے اپنے فیس بک پر لکھا، سٹاف کے لوگ بجلی کا تار تلاش کررہے تھے تبھی انہیں ایک باکس دکھائی دیا جو دوسرے باکس میں پھنسا ہوا تھا ۔  دوسرے باکس میں گھریلو سامان تھا لیکن اس باکس میں کچھ ایسا تھا جس نے انہیں حیران کر دیا ۔ 
کوڑے میں 15 ہزار یورو یعنی قریب 14 لاکھ روپے تھا ۔ ری سائیکلنگ سینٹر کے کارکنوں نے وہ پیسہ دیکھا لیا اور پولیس کو بتایا ۔ پولیس نے کہا،' سی سی ٹی وی کو چیک کیا گیا اور ان لوگوں کو پہچان لیا گیا جنہوں نے یہ باکس یہاں چھوڑا تھا ۔ ہم نے اس گاڑی کی ڈیٹیل نکالی جس کو چلا کر وہ یہاں پہنچے تھے ۔ نمبر پلیٹ پہچاننے والے سسٹم نے اس میں مدد کی ۔ 
پولیس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا،' پتہ چلا کہ یہ گاڑی پاس میں ہی رہنے والے ایک شخص کی ہے ۔ ہم نے جوڑے کا پتہ معلوم کیا اور وہاں پہنچ گئے ۔ پولیس نے کہا،' کپل نے بتایا کہ وہ لوگ ایک رشتے دار کا گھر صاف کرنے گئے تھے ۔ جن کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا ۔ واپس لوٹتے وقت انہیں بیحد کچرا ، ریسائیکل سینٹر پر چھوڑ دیا تھا ۔ 
فیس بک پر آگے لکھا،' جب یہ بات صاف ہوگئی کہ سامان اس جوڑے نے ہی چھوڑا تھا تب ان لوگوں کو راڈ سٹاک پولیس سٹیشن بلایا گیا ۔ حالانکہ یہ صاف ہو چکا تھا کہ پیسہ ان کے رشتیداروں کا تھا جو انہوں نے کہیں چھپایا ہوا تھا ۔ آخر میں پولیس نے لکھا،' یہ پیسہ تھا 15000 یورو اور وہ بھی کیش ۔ ہم اس کیلئے ری سائیکلنگ سینٹ رکے سٹاف کو شکریہ کہنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس طرح ایمانداری دکھائی ۔ '
 



Comments


Scroll to Top