National News

کشمیر مسئلہ پر چین سے  نہیں ہوئی کوئی بات چیت، جانیں دونوں رہنماؤں کے درمیان  ہوئی ملاقات کی اہم بات

کشمیر مسئلہ پر چین سے  نہیں ہوئی کوئی بات چیت، جانیں دونوں رہنماؤں کے درمیان  ہوئی ملاقات کی اہم بات

خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی اورچینی صدر شی جن پنگ کے  درمیان تقریبا ً90 منٹ تک بات چیت ہوئی۔اس کے بعد وفد سطح کی بات چیت ہوئی اور پھر وزیر اعظم جن پنگ کے لئے مودی نے لنچ کی میزبانی کی۔اس اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان چھ گھنٹے تک ون ٹو ون میٹنگ ہوئی۔


اختلافات کو تنازعہ کا سبب نہیں بننے دیں گے 
وزیر اعظم نریندر مودی نے  چین کے صدر جن پنگ کے ساتھ اپنے اجلاس کے دوران کہا کہ  انکی درمیان ہو ئی یہ بات چیت بھارت - چین کے تعلقات کو ایک نئی سمت دے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پنپ رہے اختلافات کو تنازعہ کا سبب نہیں بنے دیں گے  اور اس کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ  گزشتہ 2000 سالو ںمیں اگر کچھ  وقت کو چھوڑ دیا جائے تو بھارت اور چین دنیا کے اہم طاقتور ممالک رہے ہیں۔وہیں چینی صدر جن پنگ نے کہا کہ  وہ بھار ت میں ملی عزت واحترام سے  بہت متاثر ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
کشمیر مسئلہ پر نہیں ہوئی کوئی بات چیت
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور جن پ نگ کے  درمیان کشمیر مسئلہ پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ  دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیرپر مسئلہ اٹھا ہی نہیں گیا ،

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ  بھارت بہت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے،  البتہ دونوں رہنماؤںنے عالمی  دہشت گردی،  انتہا پسندی کو لیکر بات چیت کی  اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔


 جن پنگ نے مودی کو چین آنے کی دعوت  دی 
خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے نے کہا کہ ' جن پنگ نے شاندار استقبال کے لئے شکریہ کہا۔جن پنگ نے اپنے دورے کو یادگار بتایا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر بات چیت ہوئی۔ بھارت-چین کے درمیان آگے بھی غیر رسمی بات چیت ہوتی رہے گی۔اگلے سال دوستی کے 70 سال ہوں گے۔اس موقع پر 70 پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔جن پنگ نے وزیر اعظم کو چین آنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا ہے۔ وزیر اعظم اگلے سال چین دورے پر جاسکتے ہیں۔


شی جن پنگ کے لئے خاص تحفہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر شی جن پنگ کو شال تحفے میں دیا  ہے، یہ شال  بہت خاص ہیں۔اس شال پر صدر شی جن پنگ کی پورٹریٹ بنی ہے۔اس شال کو کوئمبٹو رکے  ضلع میں شری رام لنگ سوودنبیگئی ہینڈ لوم ویورز کو آپریٹو سو سائٹی کے بنکروں نے تیار کیا ہے۔بتا دیں کہ چنئی کی سلک کپڑوں کی مارکیٹ میں بہت مقبول ہے۔اس شال کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اس پر صدر کی تصویر ابھراٹھی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ مہا بلی پورم کے کوو ریزارٹ سے چینئی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔


چینی صدر کو خاص بھینٹ
تاج فشرمین ہوٹل میں وزیر اعظم  مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ ہینڈ لوم اور  کلا کرتیوںکی ایک نمائش میں شامل ہوئے۔اس نمائش میں وزیر اعظم مودی نے چینی صدر کو بھارت کی کلا کرتیوںکے بارے میں بتایا۔اس کے علاوہ پی ایم مودی نے صدر کو ریشم کے کپڑے پر بنی ان کی ایک تصویر تحفے میں دی ۔صدر شی جن پنگ نے بھی پی ایم مودی کو ان کی ایک تصویر تحفے میں دی ہے ۔



Comments


Scroll to Top