Latest News

وزیر اعظم مودی کو UAE کے اعلیٰ شہری اعزاز سے کیا گیا سر فراز

وزیر اعظم مودی کو UAE کے اعلیٰ شہری اعزاز سے کیا گیا سر فراز

دبئی : ابو ظہبی  پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کراؤنس پرنس شیخ محمد بن زائید النہیان سے ملاقات کی ۔ اس دوران کراؤنس پرنس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یو اے ای کا اعلیٰ شہری اعزا 'آرڈر آف زائید' سے بھی سر فراز کیا ۔ وزیر اعظم نے میٹنگ کے دوران ابو ظہبی کے کراؤنس پرنس شیخ محمد بن زائید النہیان کے ساتھ بھارت اور یو اے ای کی 'مضبوطی ' سانجھیداری کے سبھی پہلوؤں  پر سنیچر کے روز گفت شنید کی ۔ 
مودی کا استقبال کرتے ہوئے کراؤنس پرنس نے اپنے ' بھائی' کا اپنے دوسرے گھر' آنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا کہ کئی نسلوں سے ہمارے تعلقات ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کراؤنس پرنس محمد بن زائد نے وفد سطح کی میٹنگ کی قیادت کی ۔ بھارت - یو اے ای کے درمیان مضبوط سفارتی سانجھیداری کے سبھی پہلوؤں پر بھی چرچا ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان تعلقات میں 'نئی طاقت ' دیکھنے کو ملی ۔ کمار نے کراؤن پرنس کے حوالے سے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میرا بھائی اپنے دوسرے گھر آیا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top