Latest News

برکس ممالک باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دیں : مودی

برکس ممالک باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دیں : مودی

برازیلیا : وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ان ممالک میں پانی کاانتظام اور حفظان صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کی اپیل کی ۔

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی نے آج برازیل میں برکس چوٹی میٹنگ کے موقع پر الگ سے برکس کاروباری فورم سے خطاب کیا ۔برکس ملکوں کے سربراہوں نے بھی کاروباری فورم میں تقریریں کیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کی اقتصادی ترقی کا 50 فیصد حصہ برکس ملکوں کے پاس ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی سطح پر کساد بازاری کے باوجود برکس ملکوں نے اقتصادی ترقی کی رفتار میںاضافہ کیا ہے ، لاکھوں لوگوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھایا ہے اور ٹکنالوجی نیز جدت طراز ی میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے ۔

PunjabKesari
وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ برکس ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے نشانے اور بڑھے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے برکس ملکوں کے مابین تجارت کی لاگت کو مزید کم کرنے کے لئے ان ملکوںکی تجویزیں پیش کرنے کو کہا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی تجویز کیا کہ اگلی برکس چوٹی میٹنگ تک برکس ملکوں کے مابین مشترکہ منصوبوں کے سلسلے میں کم از کم 5شعبوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے ۔


وزیر اعظم نے کہا کہ کل چوٹی میٹنگ کے دوران انوویشن برکس نیٹ ورک اور برکس انسٹی ٹیوشن فار فیوچر نیٹ ورک جیسے اہم اقدامات پر غور کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ انسانی وسائل پر مرتکز ان کوششوں میں شامل ہوجائے ۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ 5 ملکوںکو ایک باہمی ، سماجی سکیورٹی سمجھوتے پر بھی غورکرنا چاہئے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام ، قابل پیش کوئی پالیسی اور کاروباردوست اصلاحات کی وجہ سے ہندوستان دنیا کی سب سے کھلی اور سرمایہ کاری دوست معیشت بن گئی ہے ۔



Comments


Scroll to Top