Latest News

ڈاکٹر امبیڈکر کو صدر جمہوریہ ،نائب صدر اور وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

ڈاکٹر امبیڈکر کو صدر جمہوریہ ،نائب صدر اور وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکر کے 64ویں مہاپری نروان دیوس کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند،نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی سمیت پورے ملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

PunjabKesari
پارلیمنٹ کے احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر صدرجمہوریہ،نائب صدر ،وزیراعظم ،لوک سبھا سپیکر اوم برلا،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت اور اسی محکمے کے وزیرمملکت رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1202823362692575232
نائب صدر نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب جمہوریت کے ماہر،محب وطن،قوم کے خواہاں اور انسان دوست تھے جن کیلئے غریبوں اور دلتوں کے فلاح و بہبود اور ترقی سب سے پہلی شرط تھی۔انہوں نے سبھی شہریوں کے وقار،اتحاد اور آزادی کی رہنمائی کی اور محروموں کے حقوق کیلئے انتھک مہم چلائی۔ہمیں ان کے نظریہ اور دانش مندی سے تحریک لینی چاہئے۔

https://twitter.com/VPSecretariat/status/1202805943261523968
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا،سماجی انصاف کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے والے باباصاحب کو ان کے مہا پری نروان دیوس پر سلام۔انہوں نے آئین کی شکل میں ملک کو بیش قیمت تحفہ دیا،جو ہماری جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔پورا ملک ہمیشہ ان کا قرض دار رہے گا۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1202789023338528770
لوک سبھا سپیکر اوم برلا نے کہا،آئین ساز ،ممتاز مصنف،قانون داں،بہترین محقق اور عظیم ماہر تعہم بھارت رتن یافتہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر ان کو خراج عقیدت۔بابا صاحب کی زندگی ہمیں محنت ہمت اور حوصلے سے سماج اور ملک کے لئے کام کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے۔



Comments


Scroll to Top