Latest News

وزیر اعظم مودی نے لالہ لاجپت رائے کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم مودی نے لالہ لاجپت رائے کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز معروف مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ مادر وطن کے بہادر سپوت پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ملک کی آزادی  کے لئے اپنی جان قربان کرنے کی ان کی کہانی ملک کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔
ہندوستانی مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کی پیدائش 28 جنوری 1865 کو غیر منقسم ہندوستان کے پنجاب کے دودھت (اب پاکستان میں) ہوئی تھی۔ 30  اکتوبر 1928 کو لاہور میں سائمن کمیشن کے خلاف مظاہرے میں لاٹھی چارج کے دوران لالہ لاجپت رائے بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے 18 دنوں بعد 17 نومبر 1928 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top