Latest News

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازیں معطل، سیکڑوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازیں معطل، سیکڑوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے

اسلام آباد: پاکستان میں پیر کی رات سے طیارہ انجینئروں کی غیر اعلانیہ ہڑتال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کم از کم آٹھ بین الاقوامی اور کئی گھریلو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے نے پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کے لیے دیگر ایوی ایشن کمپنیوں کے انجینئروں سے مدد مانگی ہے۔

حکام نے بتایا کہ انجینئروں نے مقررہ پروازوں کے لیے سیفٹی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد ہوائی خدمات متاثر ہو گئیں۔ پی آئی اے کے عہدیدار حفیظ خان نے کہا کہ وہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پروازوں میں خلل اور نقصان کے ذمہ دار انجینئروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب، “سوسائٹی آف ایئرلائن انجینئرس ایسوسی ایشن” کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک پی آئی اے اور سی اے اے انجینئروں کے ساتھ اپنے رویے میں بہتری نہیں لاتے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یونین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور بغیر نوٹس دی گئی ہڑتال غیر قانونی ہے اور لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ہڑتال قومی فضائی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف دباوکی حکمت عملی ہے۔



Comments


Scroll to Top