Latest News

خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے پٹرول9 ماہ اور ڈیزل 14 ماہ کی سب کمتر سطح پر، جانئے کتنا ہوا سستا

خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے پٹرول9 ماہ اور ڈیزل 14 ماہ کی سب کمتر سطح پر، جانئے کتنا ہوا سستا

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ سے گھریلو سطح پر پٹرول- ڈیزل کے دام میں جمعرات کو ایک بار پھر کمی دیکھی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول قریب نو ماہ اور ڈیزل 14 ماہ کی نچلی سطح پر آ گیا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، بدھ کو قیمتوں میں ٹکاؤ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 15 پیسے کم ہوکر 70.14 روپے فی لٹر رہ گئی جو 27 جون 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 12 پیسے کم ہو کر 62.89 روپے فی لٹر پر آ گئی۔ یہ 11 جنوری 2019 کے بعد سب سے کمتر سطح پر ہے۔

PunjabKesari
کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول 15-15 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 72.83 روپے اور 75.84 روپے فی لٹر رہ گیا۔ چنئی میں اس کی قیمت 16 پیسے کم ہوکر 72.86 روپے فی لٹر پر آ گئی۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں 13-13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 65.22 روپے، 65.84 روپے اور 66.35 روپے فی لٹر رہ گئی۔
خیال رہے کہ پٹرول- ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول - ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔ ملک کی تینوں تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول- ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمتوں کے لئے آپ ویب سائٹ پر جا کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں، موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی آپ قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top