Latest News

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 28 ویں دن بھی مستحکم

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 28 ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی: جمعہ کو لگاتار 28 ویں روز بھی گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 38 دنوں سے مستحکم ہے۔پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی lٹر کمی کی گئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اٹھاپٹخ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔

امریکہ میں تیل کا اسٹوریج بڑھنے اور مانگ کے حوالہ سے خام تیل کی کمزوری برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ کے بارے میں تشویشات ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی lٹر پر مستحکم ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59اور ڈیزل 73.99 اورچنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لٹر اور ڈیزل 75.99 روپے فی لٹر فروخت ہورہاہے ۔
آئی او سی ایل سے موصولہ ریلیز کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔

شہر   ڈیزل       پٹرول
دہلی 70.46     81.06
ممبئی 76.86    87.74
کولکتہ 73.99   82.59
چنئی 75.95     84.14
 



Comments


Scroll to Top