Latest News

کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی کہتے ہیں لوگوں کا ان پر زیادہ تر اثر ضرور پڑتا ہے۔ یہی وجہ  ہے کہ ان دنوں  ماسک کی جگہ اب مودی گمچھا کے لئے لوگ کریزی ہورہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں لوگوں میں تو مفت میں مودی گمچھا بانٹا بھی گیا  ۔ کچھ دن پہلے پی ایم مودی نے اپنے ایم  پی حلقے  کے علاقے  وارانسی کی عوام سے درخواست  کی تھی کہ کورونا بحران سے بچنے کے لئے مہنگے ماسک کی جگہ  گمچھے کا استعمال کریں، پھر کیا  تھا  کاشی واسیوں نے سپیشل  مودی گمچھے تیار کرا کر غریب ضرورتمند وں میں بانٹا۔ 
پی ایم مودی خود بھی گزشتہ دنوں منہ  پر  گمچھا  پہنے نظر آئے تھے۔ وارانسی  کے  کیسر وانی سماج نے مودی گمچھا ، چوراہوں  یا پھر گلیوں میں  بے گھر  وں اور ضرورتمندوں  کو بانٹا  ۔ اس دورا ن سوشل  ڈسٹینسنگ  کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ۔ ان مزدوروں کو بھی  مودی گمچھا دیا گیا  جو لاک ڈاون کے پہلے دن سے ہی بھوکوں  کے لئے کھانا بنانے میں جٹے  ہیں۔ اس مودی گمچھے  پر کمل کا پھول  اور مودی گمچھا لکھا  ہوا  ہے۔ یہ گمچھا  نہ صرف  منہ ، بلکہ جسم  کو بھی ڈھک سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top