Latest News

وزیر اعظم  جن دھن   کھاتوں سے 500روپے کی  نکاسی  کے لئے  بنک کے باہر عوام کی لگی  لمبی    قطار یں

وزیر اعظم  جن دھن   کھاتوں سے 500روپے کی  نکاسی  کے لئے  بنک کے باہر عوام کی لگی  لمبی    قطار یں

سانبہ:لاک ڈاون میں عوام کی  مشکلات حل کرنے کے لئے  وزیر اعظم  نریندر مودی نے کچھ دن پہلے وزیر اعظم جن دھن یوجنا کھاتوں  میں500 روپے ڈالنے کے بعد اب سانبہ   کے جے کے بنک کے باہر لوگوں  کی مسلسل بھیڑ امڈ رہی ہے جو کہ اپنے کھاتے سے 500 روپے  کی رقم  نکالنے کے لئے مسلسل آ رہے ہیں۔
وہیں ان افراد میں سوشل ڈسٹینسنگ  و دوسرے قسم کی سہولات  مہیا کروانے کے لئے سانبہ  پولیس ، جے کے بنک انتظامیہ اور سول ڈیفنس  مسلسل کام کر رہی ہے ۔ وہیں صبح آٹھ  بجے سے ہی دور  دراز  کے گائوں کے لوگ بنکوں  کے  باہر  پہنچ جاتے ہیں  اور پیسے نکالنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، جس سے ان کا پیسہ  نکالنے کا فارم  کو بھرنے کے لئے  سیاسی  لوگ و سول ڈیفنس  کام کر رہی ہے ۔ وہیں ان افراد کو  پھل  بھی بانٹا  جاتا  ہے۔
 



Comments


Scroll to Top