Latest News

خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ : دہلی میں وزیر اعظم مودی کونشانہ بنا سکتے ہیں پاکستانی دہشت گرد

خفیہ ایجنسیوں کا الرٹ : دہلی میں وزیر اعظم مودی کونشانہ بنا سکتے ہیں پاکستانی دہشت گرد

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی دہلی میں ہونے والی ریلی پر دہشت گردانہ خطرہ منڈرا رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی 22 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ریلی ہونی ہے اور یہ  پاکستان میں واقع دہشت گردانہ تنظیم کے نشانے پر ہے ۔ ایک نیوز ایجنسی کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے خاص سکیورٹی گروپ ( ایس پی جی ) اور دہلی پولیس کو الرٹ جاری کیا ہے ۔ مرکزی ایجنسیوں نے وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی کو لے کر سکیورٹی ایجنسیوں کو ضروری احکامات صادر کئے ہیں ۔
خفیہ سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق ان کے پاس انپٹ ہیں کہ رام لیلا میدان میں وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی سازش کے تحت ہندوستان  میں دہشت گردانہ تنظیم جیش محمد کے دہشت گردوں کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 22 دسمبر کو دہلی میں  غیر مستقل کالونیوں کو مستقل کرنے کیلئے مرکز کے قدم پر بھاجپا کے ذریعے منعقد ایک میگا ریلی کو خطاب کرنے کیلئے رام لیلا میدان پہنچ رہے ہیں ۔

 



Comments


Scroll to Top