Latest News

کشمیر سے کٹھوعہ پہنچے سیبوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے ملے

کشمیر سے کٹھوعہ پہنچے سیبوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے ملے

کٹھوعہ  (گورپریت) کشمیر سے سیب لینے گئے راجستھان کے ٹرک ڈرائیور کو آتنکیوں کے ذریعہ موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد کٹھوعہ میں کشمیر سے پہنچی سیب کی پیٹیوں کے اندر سیبوں پر ہندوستان مخالف نعرے لکھے پائے گئے ہیں۔
دہشت پھیلانے کی منشا سے کشمیر کے شرارتی عناصر کے ذریعہ سیبوں پر 'پاکستان زندہ باد' تیری جان میری جان عمران خان، وی وانٹ فریڈم، اسلام آباد کشمیر، آئی لو  برہان، موسیٰ وغیرہ نعرے لکھے پائے گئے ہیں ۔

PunjabKesari
 شہر کے پرانے پارکنگ سائٹ پر لگی پھلوں کی ریہڑیوں پر جیسے ہی دکان دار نے پیٹی سے سیب نکالا تو اس پر سلوگن لکھے ہوئے پائے گئے جس کے بعد دکانداروں میں غصہ پیدا ہوگیا۔ دکانداروں نے پاکستان مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالی انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آتنک واد کی کمر ٹوٹ رہی ہے جبکہ آتنکیوں کے ہتاش سمرتھک ا ب اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعہ سے دہشت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں لیکن وہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتوں سے جموں کے لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اطلاع کے بعد تھانہ انچارج سنجیو چب کی رہنمائی میں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مذکورہ سیبوں کو ضبط کرلیا۔



Comments


Scroll to Top