Latest News

آرٹیکل 370ہٹنے سے خوش پاکستانی دولہے،بھارت آکر دھوم دھام سے رچائی شادی

آرٹیکل 370ہٹنے سے خوش پاکستانی دولہے،بھارت آکر دھوم دھام سے رچائی شادی

احمد آباد: دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان   کشیدگی   کے بیچ مہیشوری سماج کے 2 ہندو اس ہفتے کے شروع میں کراچی سے گجرات آئے اور ہفتے کے روز انہوں نے شادی رچائی ۔راجکوٹ مہیشوری سماج نے راجکوٹ میں شادیاں کروائیں۔
راجکوٹ مہیشوری سماج کے یووا صدر بھویش  مہیشوری نے بتایا کہ اس تنظیم نے پاکستان کے 90 سے زیادہ جوڑوں کی شادی کروانے اور بھارت میں بسنے میں مدد کی ، جن میں سے زیادہ تر کراچی کے تھے ۔بھویش مہیشوری نے بتایا کہ  ہفتے کے روز جن جوڑوں نے شای رچائی انکا منصوبہ بھارت میں ٹھہرنے کا ہے۔کراچی  سے آئے دولہے انل مہیشوری نے کہاکہ تقسیم کے وقت سے پاکستان میں رہ رہے ان کی کمیونٹی کے کافی تعداد میں لوگ بھارت میں بسنا چاہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top