Latest News

امریکہ میں ''درد ناک ہفتہ''شروع: 24 گھنٹے  میں2000 افراد ہلاک، ٹرمپ بولے، گروسری سٹور  بھی موت کے اڈے ،بچو

امریکہ میں ''درد ناک ہفتہ''شروع: 24 گھنٹے  میں2000 افراد ہلاک، ٹرمپ بولے، گروسری سٹور  بھی موت کے اڈے ،بچو

نیویارک:دنیا بھر میںکورونا وائرس مسلسل قہر برسا رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا ہر دن ایک نیا تانڈو دکھ رہا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ میں درد ناک ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسے قریب 2000 افرادکی موت  ہوئی  ہے۔ جان ہوپکنس  یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر12021 ہو گئی ہے ۔ اس درمیان ٹرمپ نے کہا کہ کوروناکے خطر ے کو کم ماپنا عوام کے لئے بڑی غلطی ثابت ہو رہی ہے  ۔ عوام باہر جانے سے بچیں کیونکہ گروسری سٹور  تک موت کے اڈے بن چکے ہیں ۔ گروسری سٹوروں میں جانے والے لوگ تیزی سے کورونا کو تلاش رہے ہیں۔ 
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کوروناوائرس  وبا  کا قہر ملک میں اعلی ٰ  مقام پر پہنچ چکا ہے اور  ملک کے باشندوں کو بہت دردناک آنے والے دو ہفتے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا  کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر امریکی آنے والے مشکل دنوں  کے لئے تیار رہے۔ جیسا کی  خصوصی  پیشن گوی کر رہے ہیں ہمارے آنے والے دو ہفتے مشکل رہنے والے ہیں ۔  ۔انہوں  نے کہا کہ ہمیں سرنگ کے آخر میںکچھ روشنی نظر آ رہی ہے ، لیکن آنے  ولے دو ہفتے بہت درد ناک رہنے والے ہیں۔
جان ہوپکنس  یونیورسٹی کے ڈاٹا کے مطابق ، کورونا وائرس کی وبا  کی شروعات کے  بعد سے امریکہ میں تصدق شدہ  معاملوں کی کل تعداد 383,256 ہے جو کہ باقی دوسرے ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ۔ کورونا وائر س سے ہوئی موت کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں تیسرے مقام  پر ہے ۔ امریکہ میںکورونا وائرس سے مرنے ولاوں کی تعداد 12000 پار کرنے کے ساتھ ہی ملک اس  خطر ے سے نپٹنے  کے لئے سب سے  مشکل ہفتے میں داخل کر گیا ہے۔ امریکہ میں نیو یارک اس  وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس شہر میں مرنے والوں کی تعداد 4758 تک پہنچ گئی ہے او ر130000 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ حالانکہ یہاں  نئے معاملوں اور موت کی شرح آہستہ ہوئی ہے۔
وہائٹ ہاوس دفتر  کے ممبران نے کہا کہ نئے اعداد وشمار  کی  بنیاد پر  بتا یا گیا ہے کہ اس وائرس سے اب 100000سے کم موت کی امید ہے ۔ اس سے پہلے کی گنتی  میں کہا گیا تھا کہ اس وائرس  سے ملک میں 100000سے 200000 افراد  کی موت ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں باقاعدہ پریس کانفرنس  میں  کہا کہ  روک تھام کی نئی حکمت عملی  سے امید ملی ہے ۔ ہسپتال اب بڑی تعداد  میں معاملوں  کی دیکھ ریکھ کر سکتے ہیں ۔انہوں  نے کہا  کہ میرا ماننا ہے کہ ہم نے کافی  کچھ حاصل کیا ہے لیکن ہمیں ابھی کافی چیزوں سے  گزرنا ہے ۔ ہم پھر ایک مشکل ہفتے سے گزر رہے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک  ہم مشکل وقت  سے گزریں لیکن آخر  میں کالی رات کے بعد کافی روشنی آئے گی۔
 



Comments


Scroll to Top