Latest News

دہلی میں مذید ایک سرکاری ڈاکٹر کورونا پازیٹو ، ہسپتال کیا بند

دہلی میں مذید ایک سرکاری ڈاکٹر کورونا پازیٹو ، ہسپتال کیا بند

نیشنل ڈیسک:دہلی  میں کورونا کا قہر کم ہوتا دکھائی نہیٰں دے رہا ہے ۔ وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد ہر بیتے روز کے ساتھ بڑھتی ہی  جا رہی ہے ۔ اس سے دار الخکومت بھی اچھوتی نہیں ہے اور یہان مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ دہلی میںایک اور سرکاری ڈاکٹر  کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر آئی ہے، جس کے بعد سرکاری ہسپتال کو بند کر دیا گیا ہے۔ 
جانکاری کے مطابق ڈاکٹر دہلی حکومت کے دہلی سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ میں تعینات ہیں، جس  کے بعد ہسپتال کے دفتر ، او پی ڈی اور لیب بند کر کے سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کے رابطے میں آئے لوگوں کو بھی کوارنٹائن کیا جا رہا ہے ۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر بی ایل شیروال  کے مطابق ڈاکٹر کے بھائی بھابی یونائیٹڈ کنگڈم سے آئے تھے، ان سے انفیکشن ہونے کا امکا ن  ہے۔
اس  سے پہلے موہالی کلینک کے دو ڈاکٹر کورونا پازیٹوآ چکے ہیں،۔ بتا دیں کہ دہلی میںگزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس  کے 23نئے معاملے سامنے آنے کے بعد منگلوار کو متاثر ہ اشخاص کی تعداد بڑھ کر 120ہو گئی ۔ ان 120 معاملوں میں 24وہ اشخاص ہیں جنہوں نے نظام الدین مغرب میں ایک مذہبی جلسے  میں حصہ لیا تھا ۔ غور طلب ہے کہ دہلی میںجماعت کے دفتر میں1سے 15مارچ کے  درمیان  مرکز میں2000لوگ ٹھہرے  تھے ۔ اتوار سے اب تک 1548لوگوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ان میں سے 441میں کورونا کی علامات ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top