Latest News

پنجاب:برنالہ میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریض عورت کی سیمپل لینے کے بعد موت

پنجاب:برنالہ میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریض عورت کی سیمپل لینے کے بعد موت

برنالہ:برنالہ میں کوروناوائرس کی ایک مشتبہ مریض کی  سیمپل لینے کے بعد موت ہوگئی ۔ جانکار ی کے مطابق گزشتہ رات ریلوے سٹیشن پر رہنے والی ایک 60سالہ عورت سول ہسپتال برنالہ میں کھانسی اور بخار کی دوا لینے  آئی تھی ، اس دوران محکمہ صحت   کی جانب سے احتیاطی طور پر کوروناوائرس سے متعلق  شک  کی بنیاد پر اس کے نمونے لے کر رپورٹ کے لئے  بھیج دیئے گئے ۔ اس کے بعد اس کی موت ہو گئی ۔ اس دوران جب سول ہسپتال برنالہ کے ایس ایم او سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کی رپورٹ  آنے  کے بعد ہی کوروناوائرس ہے یا  نہیں  کی تصدیق  کی جائے گی۔ 
ڈاکٹر وں نے کہا  کہ احتیاطی طور پر متاثر ہ عورت کے سیمپل لئے گئے تھے اور جنہیں جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے  ،جس  کی رپورٹ آج شام تک آنے کی امید ہے ۔ رپورٹ کے بعد ہی پتہ  چل سکے گا کہ عورت کو کوروناتھا یا نہیں ۔ ویسے محکمہ صحت کی جانب سے پوری ہوشیاری برتی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top