Latest News

پنجاب کا کورونا سے متاثرہ پہلا مثبت شخص صحتمند ہو کر آیا گھر، بتایاکیسے جیتی موت سے جنگ

پنجاب کا کورونا سے متاثرہ پہلا مثبت شخص صحتمند ہو کر آیا گھر، بتایاکیسے جیتی موت سے جنگ

ہوشیار پور:پنجاب کا پہلا کورونا وائرس کے ساتھ پازیٹو آیا مریض صحتمند ہو کر اپنے گائوں کھنور پہنچ گیا ہے ۔ یہ 44سالہ شخض 4مارچ کو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ہندوستان آیا تھا ۔ اس کے دہلی اور امرتسر ائر پورٹ پر ٹیسٹ کروائے گئے تھے  جس میں اسے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔اس نے اپنے خاندان اور رابطے میں آنے والے دوسرے افراد کی حفاظت کے لئے ٹیسٹ کرایا۔ اس میں اس دوران کورونا کی براہ راست کوئی علامت نہیں تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اور بیٹی کی رپورٹ  نیگیٹو آئی جبکہ اس کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔ اس دورن اس کی بیوی اور بچی کو بھی آئیسولیشن میں رکھا گیا ۔
ہسپتال کے سٹاف کی دیکھ بھال ، صحیح خوراک اور پختہ یقین سے وہ ٹھیک ہو کر واپس لوٹا ہے۔ ڈاکٹروں سے لے کر ہسپتال سٹاف نے اسے ٹھیک کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیا ۔ اس نے بتایا کہ جب وہ اٹلی سے ہندوستان آیا تھا ۔ اس وقت وہاں کے حالات اتنے خراب نہیں تھے۔ان کو نوکریوں  سے چھٹی  دے د ی گئی تھی اور سکول ، کالج بند کر دیئے تھے۔اس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔آئیسولیشن میں رہ کر او رصحت سے متعلقہ ہدایات کی تعمیل کر کے اس  بیماری  سے بچا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top