Latest News

چین میں کووڈ19 کے 42نئے معاملے ، بغیر  کسی  علامت  کے 47 متاثرین  ملے

چین میں کووڈ19 کے 42نئے معاملے ، بغیر  کسی  علامت  کے 47 متاثرین  ملے

بیجنگ: چین میںکورونا وائرس  کے 42 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد جمعہ کو 81.907 ہو گئی ۔اس  کے ساتھ ہی ملک میںٹھیک  ہوئے افراد  کی بھی دوبارہ جانچ شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس مہلک وائرس  کے دوبارہ لوٹنے کے سارے راستے بند  کئے جا سکیں۔ چینی صحت افسران  نے بتایا  کہ 42 افراد میں سے 38 باہر سے آئے  لوگ ہیں۔ افسران نے جمعہ کو بتایا کہ وہیں 47 ایسے لوگ وائرس  سے متاثر پائے  گئے جن میں اس کی  کوئی  بھی علامت نہیں تھی ۔ ان میں سے 14 بیرون  سے  آئے لوگ ہیں۔
وائرس کا بحران  پھر  لوٹنے کی تشویش   کے  درمیان کووڈ 19 وبا  کے ٹھیک  ہوئے مریضوں کی پھر سے جانچ کرنے اور بغیر علامت والے معاملوں کو لے کر  نگرانی تیز کرنے کا  گورووار کو  احکام   دیا ۔ ووہان میں 76 دن سے چلا آ رہا  لاک ڈاون ہٹنے کے ایک دن بعد  اس قدم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ووہان  سے ہی اس وبا کی شروعات ہوئی تھی۔
ملک میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3336 اورانفیکشن  کے کل معاملوں کی تعداد 81907 ہے۔ ان میں  صحتمند ہوئے 77,445 لوگ بھی شامل ہے۔ این ایچ سی نے بتایا کہ بغٰیر کسی  علامت  کے متاثر پائے گئے کل 1097 لوگوں میںسے 349 غیر ممالک سے آئے لوگ ہیں، جو اب بھی طبی نگرانی میں ہیں۔ نئی آفیشل  نوٹیفکیشن   کے  مطابق  افراد میں وائرس  کے بخار ، کھانسی یا گلہ  خراب ہونے جیسے کوئی علامت نہیں  تھی لیکن یہ جانچ میں کووڈ 19 سے متاثر  پائے گئے۔ ہانگ کانگ میں چار افراد کی موت کے ساتھ وائرس  سے  متاثر افراد کی تعداد 973  ہو گئی تھی ۔ کمائو میں45 اور تائیوان میں 380 معاملے ہیں، جن میں مارے گئے پانچ لوگ  شامل ہیں۔
نئے قانون کے مطابق  کووڈ 19  سے ٹھیک ہوئے افراد کو پھر  سے ڈاکٹر کے پاس جانا ہوگا ، پھر سے جانچ کرانی ہوگی اور ان  کی  صحت پر نظر بھی رکھی جائے گی۔ چین میں گورووار تک 77,455 افراد کو صحت مند   قرار دیئے جانے کے بعد  ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی ۔ شنہوا  سماچار ایجنسی  نے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق  کووڈ 19 کے ٹھیک  ہوئے  مریضوں  کو ڈاکٹروں کی نگرانی  کے واسطے یا  تو گھر میں یا الگ  مرکز  میں 14 دن تک رکھنا ہوگا۔ وہیں، چین کے وزیراعظم  لی کونگ  کی قیادت والی  اعلی ٰ با اختیار  کمیٹی  نے بھی کال کی ہے کہ  نگرانی میں تیزی کی جائے  اور  بغیر علامت والے معاملوں کی جانچ میں بھی تیزی لائی جائے۔
 



Comments


Scroll to Top