Latest News

کورونا اپڈیٹ: امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،24 گھنٹے  میں پھر سے ہوئے1150 افراد ہلاک، دنیا بھر میں 74,807ہلاکتیں

کورونا اپڈیٹ: امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،24 گھنٹے  میں پھر سے ہوئے1150 افراد ہلاک، دنیا بھر میں 74,807ہلاکتیں

انٹرنیشنل ڈیسک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 12,47,803 ہو گی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ، 74,807تک پہنچ گی ۔ کورونا سے  سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ،اٹلی ، سپین ،جرمنی ، فرانس وغیرہ  ہیں۔ امریکہ میں 3.66,16 کرونا وائرس کے معاملے سامنے آ چکے ہیں ۔ اس  کے علاوہ سپین میں 1,36,675 معاملے کورونا کے مل چکے ہیں ۔ وہیں ،اٹلی کی بات کریں تو اب  تک 1,32,547معاملے سامنے  آ چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کا سب سے زیادہ قہر
دنیا کے سب سے طاقتور  ملک امریکہ میں کورونا  نے سب سے زیادہ قہر مچا یا ہوا ہے ۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں  میں امریکہ میں 1150افراد کی موت  ہوئی ہے ۔ اس سے ایک دن  پہلے  بھی امریکہ میں 1200افراد کی جان چلی گئی تھی۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10ہزار کے اوپر پہنچ گئی  ہے ۔ اکیلے یورپ میں 50 ہزار سے زیاد ہ اموات ہوئی ہیں۔ آفیشل اعداد و شمار اور ورلڈ ہیلتھ سینٹر  سے موصول  تعداد کے مطابق ، وبا کی وجہ سے ابھی تک 70,009 افراد کی جان جا چکی ہے ۔ ان میں سے یورپ میں مرنے والوں کی تعداد 50,215 ہے۔
ان ممالک میں ہوئی سب سے زیادہ اموات
کورونا سے  سب سے زیادہ  15,877اموات اٹلی میں ہوئی ہیںجبکہ سپین میں13,055مرے ، امریکہ میں9,648 اور فرانس میں8,078 افراد کی موت  ہوئی ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی ہے جن میں سے زیادہ تر اموات اٹلی ، سپین ، فرانس  اور برٹین  میں ہوئی ہیں۔یورپ میںانفیکشن  کے کل 6,75,580معاملے سامنے آئے ہیں۔ 
سپین میں مسلسل چوتھے دن معاملوں  میں کمی  
سپین میں مسلسل  چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے  موت  کے معاملوں میں کمی آئی اور گزشتہ 24گھنٹوں میں637لوگ اس وبا کا شکار  بنے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 13دنوں  میںکووڈ 19 سے موت کی یہ سب سے کم تعداد ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد  13ہزار 55ہو گئی ہے جو اٹلی کے بعد  سب سے زیادہ ہے۔  انفیکشن کے معاملوں میںبھی کمی آئی ہے۔ یہ شرح 3.3فی صدی ہو گئی ہے جبکہ ایک دن  پہلے یہ شرح 4.8 فی صدی تھی۔
چین میں راحت: پہلی بار نہیں ہوئی انفیکشن سے موت
دنیا کے متعدد ممالک میں کلر کورونا وائرس کی وبا پھیلانے والے چین اب خود اس بحران سے ابھرتا نظر  آ رہا ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر 2019 کے آخر میںچین کا ووہان سے کورونا کے معاملوں کی شروعات ہوئی جس سے یہاں 3300 سے زیادہ اموات و 80ہزار سے زیادہ متاثرین کی  تعداد نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اب چین سے ایک  خبر آئی ہے ۔ چین میں منگلوار  پہلا  ایسا دن رہا جب کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
 



Comments


Scroll to Top