Latest News

اب وہاٹس ایپ پر ایک ساتھ نہیں بھیج سکو گے 5افراد  کو میسیج ، افواہوںکو لے کر لیا  بڑا فیصلہ

اب وہاٹس ایپ پر ایک ساتھ نہیں بھیج سکو گے 5افراد  کو میسیج ، افواہوںکو لے کر لیا  بڑا فیصلہ

نیشنل ڈیسک:کورونا وبا کے متعلق میں سوشل میڈیا  پر فرضی خبروں کو روکنے کے لئے مودی حکومت نے  بڑا فیصلہ   لیا ہے۔ فرضی پیغام  یا خبروں کے نشر پر  مسلسل روک  لگانے کے لئے وہاٹس ایپ  پر بدلاو کیا گیا ہے ، جس کے تحت  یوزرز  ایک بار میںایک ہی شخص  کو میسیج بھیج  سکے گا۔ پہلے آپ ایک میسیج کو ایک ساتھ 5 لوگوں کو بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں  ہوگا۔
بتا دیں کہ مرکزی وزیر داخلہ  نے خبر دار کیا تھا  کہ غلط  افواہیں پھیلانا قابل سزا جرم ہے  اور ملزمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وزارت نے اپنے سائبر سکیورٹی محکمہ کی طرف  سے جاری ایک ٹویٹ میںکہا تھا کہ کوروناوبا کے متعلق  میں وہاٹس ایپ ، ٹویٹر  ، ٹک ٹاک  اور سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارم پر فرضی ، غیر تصدیق شدہ اور ڈر پھیلانے والے پیغامات  وائرل کئے جا رہے ہیں ۔ ہمیں خبر دار رہنا چاہئے اور ان پر یقین نہیں کرنا ہے اور ان کا نشر روکنا ہے۔ 
وزارت نے کہا تھا کہ فرضی پیغام یا خبروں کے نشر  کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی پیغام  کی صداقت  کو لے کر شبہ ہے تو پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کریں۔
 



Comments


Scroll to Top