Latest News

راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث تین طلاق سے بل پاس نہیں کر واسکی مودی حکومت

راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث تین طلاق سے بل پاس نہیں کر واسکی مودی حکومت

تین طلاق سے متعلق بل پیش ہونے سے پہلے ہی راجیہ سبھا میں بجٹ سیشن کے اختتام کا اعلان کردیا گیا ۔ ایوان میں رافیل معاملہ پر کیگ رپورٹ پیش کی گئی ، جس کے مطابق مودی حکومت کی رافیل ڈیل یوپی اے حکومت میں مجوزہ ڈیل سے سستی ہے۔ کیگ رپورٹ پیش ہونے کے بعد سے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس وجہ سے تین طلاق بل پاس نہیں ہو سکا۔ 
خیال رہے کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے' مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ ) بل 2018 'کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجا جائے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے بھی تین طلاق سے متعلق بل کو خواتین مخالف قرار دیا ہے ۔مجوزہ قانون کے تحت ایک مرتبہ میں تین طلاق دینا غیر قانونی اور کالعدم ہوگا اور ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں اس بل کو لوک سبھا میں پاس کردیا گیا تھا ۔جبکہ راجیہ سبھا میں پاس ہونا باقی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top