Latest News

سرکاری خزانہ بھرنے  کیلئے نہیں ، ٹریفک قوانین پر عمل کروانے کیلئے بڑھا گیا جرمانہ  :گڈکری

سرکاری خزانہ بھرنے  کیلئے نہیں ، ٹریفک قوانین پر عمل کروانے کیلئے بڑھا گیا جرمانہ  :گڈکری

نئی دہلی :  نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بڑی رقم کے جرمانے کو لے کر چھڑی بحث کے درمیان مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری  نے جمعرات کو کہا کہ جرمانے میں بھاری اضافے کا فیصلہ سرکاری خزانے کو بھرنے کیلئے نہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر عمل ٹھیک سے عمل کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
سڑک حادثات میں ہوتی ہیں بڑی تعداد میں اموات 
گڈکری نے انڈین آٹو موبائل مینوفیکچرز ( سیام) کے سالانہ اجلاس کے دوران ملک میں سڑک حادثات میں بڑی تعداد میں اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل کرنا بہت ضروری ہے  کیونکہ بڑی تعداد میں ایسے لوگ  ہیں جن کے لئے سخت جرمانے کے بغیر ٹریفک قوانین کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کی رقم میں کئی گنا اضافے کو جائز ٹھہراتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت غور و خوض اور مختلف محکموں سے وسیع تبادلہ خیالات کے بعد ہی لیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
لوگوں کے کٹ رہے ہیں بڑی رقم کے چالان :
غور طلب ہے کہ یکم ستمبر سے ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کی رقم میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے اور اس پر کئی صوبوں نے عمل بھی شروع کردیا ہے ۔ بھونیشور میں بدھ کے روز ایک آٹو رکشا چالک پر مختلف دفعات کے تحت 47500 روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔ ہریانہ کے گورو گرام میں بھی پولی سنے کئی لوگوں کے بڑی رقم کے چالان کاٹے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top