نئی دہلی: دہلی نربھیا کیس کے 4 قصورواروں میں سے ایک اکشے ٹھاکر کی نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے،پھانسی کی سزا پائے چاروں ملزمان میں سے ایک اکشے ٹھاکر نے عدالت عظمیٰ سے رحم کی فریاد ہے۔ملزم اکشے کے وکیل اے پی سنگھ نے ( ٹی آئی پی )یعنی ٹیسٹ ان پریڈ کو لے کر بھی سوال اٹھائے۔
جسٹس بھانومتی نے پوچھا کہ اس پوائنٹ کو مقدمے کی سماعت میں کنسیڈر کیا گیا تھا؟ سنگھ نے کہا کہ نہیں، یہ نیا حقیقت ہے۔ سپریم کورٹ نے بحث کے لئے تمام فریقوں کو 30-30 منٹ کا وقت دیا ہے-اکشے ٹھاکرکے وکیل نے کہا کہ 21 منٹ میں گینگ ریپ کیسے ہو سکتا ہے، فرضی رپورٹ بنائی گئی ہے ۔ساتھ ہی وکیل اے پی سنگھ نے نربھیا کے دوست پر پیسے لے کر انٹرویو دینے پر بھی سوال اٹھائے،وکیل نے کہا کہ میرا موکل غریب ہے اس لئے اس کو پھانسی دی جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے منگل کو چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے اس معاملے میں خود کو سماعت سے الگ کر لیا تھا ، اس لئے جسٹس بھانومتی کی صدارت والی بنچ آج اس معاملے پر سماعت کر رہی ہے۔بنچ کے دیگر رکن جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس بوپنا ہے۔