Latest News

پھانسی سے بچنے کے لئے نربھیا کے مجرموں کا نیا داؤ، تہاڑ جیل انتظامیہ پر لگایا  کاغذات نہ دینے کا الزام

پھانسی سے بچنے کے لئے نربھیا کے مجرموں کا نیا داؤ، تہاڑ جیل انتظامیہ پر لگایا  کاغذات نہ دینے کا الزام

نئی دہلی: سال 2012  کے مشہورنربھیا عصمت دری اور قتل کے معاملے  میں سزائے موت سنائے گئے   چاروں مجرموں میں سے دو کے وکیل نے جمعہ کو یہ الزام لگاتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ تہاڑ جیل انتظامیہ کچھ خاص دستاویزات کو سونپنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ وکیل اے پی سنگھ نے یہ الزام لگاتے ہوئے عرضی لگائی کہ جیل انتظامیہ نے اب تک دستاویز نہیں سونپے ہیں جن کی اکشے کمار سنگھ (31) اور پون سنگھ (25) کے لئے کیوریٹو پٹیشن  دائر کرنے کے لئے کی ضرورت ہے۔ اس عرضی پر ہفتہ کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔
عدالت نے حال ہی میں دو دیگر مجرمو،ونے کمار شرما (26) اور مکیش سنگھ (32) کی کیوریٹو پٹیشن مسترد کر دی تھی۔ چاروں مجرموں کو عدالت کے حکم کے مطابق ایک فروری کو صبح چھ بجے پھانسی پر چڑھایا جانا ہے۔
بتادیں کہ سولہ دسمبر، 2012 کو جنوبی دہلی میں ایک چلتی بس میں 23 سالہ ایک پیرامیڈیکل  کی طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی تھی اور اس پر قاتلانہ کیا تھا ۔ اس کے بعد متاثرہ کو چلتی بس سے پھینک دیا گیا تھا۔ 
 



Comments


Scroll to Top