National News

نپاہ وائرس کا خوف، بھارت میں کیس ملنے کے بعد بیرونِ ملک میں بھی الرٹ، جانیں کتنا مہلک ہے یہ وائرس

نپاہ وائرس کا خوف، بھارت میں کیس ملنے کے بعد بیرونِ ملک میں بھی الرٹ، جانیں کتنا مہلک ہے یہ وائرس

جوہانسبرگ:کورونا وبا کے قہر کے بعد اب دنیا پر ایک اور خطرناک وائرس کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ بھارت کے مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے دو تصدیق شدہ کیس سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے پیش نظر جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ وائرس کیسے پھیلتا ہے۔
نپاہ ایک زونوٹک وائرس ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عالمی ادار صحت کے مطابق یہ بنیادی طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ اگر کوئی شخص چمگادڑوں کے جھوٹھے کیے ہوئے پھل کھاتا ہے یا متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آتا ہے تو وہ اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس انسان سے انسان میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
نپاہ کتنا مہلک ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق نپاہ وائرس کورونا سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔
علامات۔

  • تیز بخار، سر درد، سانس لینے میں دشواری اور شدید صورتوں میں دماغی سوجن۔کوئی علاج نہیں۔
  • اس وائرس کا اب تک کوئی حتمی علاج یا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

بھارت میں تازہ صورتحال کیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی بنگال میں دو نرسیں اس وائرس کی زد میں آئی تھیں۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ دونوں کی صحت میں بہتری آئی ہے اور ان کی رپورٹس اب منفی آ گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ میں الرٹ۔
بھارت میں کیس سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت کے ترجمان فوسٹر موہالے نے کہا کہ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونی کیبل ڈیزیز کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں کیونکہ ملک کو اس وائرس سے فوری کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن احتیاط کے طور پر ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر عملے کو تربیت دینا شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
بچاو کے لیے اہم احتیاطی تدابیر۔

  • زمین پر گرے ہوئے یا پرندوں کے کھائے ہوئے پھل نہ کھائیں۔
  • متاثرہ شخص سے فاصلہ برقرار رکھیں۔
  • بار بار ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔


Comments


Scroll to Top