نیشنل ڈیسک:پلوامہ حملے میں این آئی اے نے ایک بڑی گرفتار ی کی ہے ۔ این آئی اے نے جمعہ کواس حملے میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے مددگار شاکر بشیر کو گرفتا ر کیا ہے ۔شاکر بشیر جیش کا مقامی دہشت گرد ہے ۔ اس نے پلوامہ حملے کے سوسائیڈ بامبر عادل احمد ڈار کو گھر میں پناہ اور دوسری امداد کی تھی۔
این آئی اے کی پوچھ تاچھ میں شاکر نے یہ قبول کیا ہے کہ عادل ڈار اس کے گھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ رکا تھا اور وہی سے اس نے پلوامہ حملے کی پوری تیاری کی ۔ جہاں پر حملہ ہوا تھا وہیں شاکرکی دکان تھی ،وہی سے شاکر نے سی آر پی ایف کی جاسوسی کی اور عادل ڈار کو پوری جانکاری دی تھی ۔ پوچھ تاچھ کے لئے این آئی اے نے شاکر کو 15دن کی ایمانڈپر لیا ہے۔