Latest News

بی ایس این ایل کا عجیب آفر :5 منٹ تک بات کرنے پر کسٹمر کو ملیں  گے پیسے

بی ایس این ایل کا عجیب آفر :5 منٹ تک بات کرنے پر کسٹمر کو ملیں  گے پیسے

گیجیٹ ڈیسک : حال ہی میں ریلائنس جیو نے دیگر نیٹ ورک کال کرنے کیلئے 6 پیسے فی منٹ آئی یو سی چارج لینے کا اعلان کیا ہے لیکن بات کی جائے بی ایس این ایل کی تو اب یہ سرکاری کمپنی اپنے کسٹمرز کیلئے الگ طرح کا ہی آفر لے کر آئی ہے ۔ بی ایس این ایل اپنے یوزرس کو ہر 5 منٹ کی وائس کال کرنے کیلئے پر چارج کی بجائے الٹا 6 پیسے خود دے گی ۔ 

PunjabKesari
بی ایس این ایل نے کہا کہ ہر 5 منٹ کی وائس کال کرنے پر کسٹمر کے کھاتے میں 6 پیسے کریڈٹ کئے جائیں گے ۔ کمپنی کے سبھی بی ایس این ایل وایئر لائن ، براڈ بینڈ اور ایف ٹی ٹی ایچ کسٹمرز کو یہ کیش بیک ملک بھر میں ملے گا ۔ بی ایس این ایل نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب ملک بھر میں آئی یو سی چارج لینے کا معاملہ چل رہا ہے ۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ کمپنی اپنے کسٹمرز کو لبھانے کیلئے یہ عجیب آفر لے کر آئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top