گیجیٹ ڈیسک: سمارٹ فون میں بلاسٹ ہونے کی خبریں آئے دن سننے کو ملتی رہتی ہیں اسی سمسیا کا حل نکالتے ہوئے ریسرچرس نے ایک ایسی لیتھیم آین بیٹری ایجادکی ہے جس میں نہ تو آگ لگے گی اور نہ ہی بلاسٹ ہوگا۔
امریکی ریسرچرس کی طرف سے ڈویلپ کی گئی یہ بیٹری فلیکسیبل ہونے کے ساتھ ساتھ پوری طرح سے فائر پروف ہے۔ عام طورپر یہ بالکل موجود بیٹریوں کی طرح ہی کام کرے گی لیکن اس میں کیمیکل پراپرٹیز بدلی ہوئی ہونگی۔
سمارٹ فون میں بلاسٹ ہونے کی سمسیا سے نپٹنے کیلئے امریکہ کے جان ہاپ کنس اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کے ریسرچرس نے اس فلیکسیبل لیتھیم آین بیٹری کی کھوج کی ہے۔ ریسرچرس نے بتایا ہے کہ اس میں نئی ٹیکنالوجی و میٹریل کا استعمال کیاگیا ہے جوکہ خراب سے خراب حالت میں بھی آگ نہیں پکڑتا۔ فی الحال بیٹری میں کس طرح کا میٹریل لگایاگیا ہے اس کی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
آپ تک جلد پہنچیںگی یہ تکنیک
ریسرچرس کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد وہ اس بیٹری کے پروٹاٹائپ کو تیار کریں۔ فی الحال اس بیٹری کی ریئل ورلڈ پرفارمینس کو اور بہتر ڈھنگ سے سمجھاجائے گا۔ ریسرچرس کو اس ریسرچ میں پازیٹو رسپانس ملنے کی امید ہے جس کے بعد اگلے ایک سال میں اس تکنیک کو حاصل کرنے کیلئے کام شروع کیاجائیگا۔