Latest News

ریپ کیخلاف حکومت کا بڑا قدم : نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں بنیں گی ، 2 مہینے میں ہوگا انصاف

ریپ کیخلاف حکومت کا بڑا قدم : نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں بنیں گی ، 2 مہینے میں ہوگا انصاف

نیشنل ڈیسک : خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر لگام لگانے کیلئے حکومت اب ایکشن کے موڈ میں ہے ۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملک میں اور نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں بنانے کی سکیم ہے ۔ جس سے انصاف میں تیزی لائی جا سکے ۔ اس کے ساتھ ہی ایسا انتظام کیا جائے گا ۔ جس سے اس طرح کے کیس میں جلد سے جلد انصاف مل سکے ۔ خاص کر نابالغوں کے ساتھ ریپ جیسے معاملوں کا نپٹارہ 2 مہینے کے اندر کرایا جائے گا ۔ 

PunjabKesari
مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ مرکز اور صوبائی حکومتوں نے ملک میں 1023 نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں بنانے کی تجویز دی ہے ۔ ان میں سے 400 فاسٹ ٹریک عدالتیں  بنانے پر منظوری بن گئی ہے ۔ ابھی ملک میں 704 فاسٹ ٹریک عدالتیں چل چل رہی ہیں ۔ 
پرساد نے کہا کہ ،' میں سبھی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور سبھی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے جارہا ہوں ۔ اس میں میری اپیل  ہے کہ ریپ  کے معاملے خاص کر نابالغوں کے ساتھ ریپ کے معاملوں کا نپٹارہ دو مہینے کے اندر کیا جائے ۔ میں اپنے محکمہ کو بھی اس معاملے میں ضروری احکامات دے رہا ہوں ۔ 



Comments


Scroll to Top