National News

وزیر اعظم نریندر مودی آج رات  8بجے کورونا اور ویکسی نیشن پر کریں گے اہم میٹنگ،  کئی وزراء اور عہدیدار رہیں گے موجود

وزیر اعظم نریندر مودی آج رات  8بجے کورونا اور ویکسی نیشن پر کریں گے اہم میٹنگ،  کئی وزراء اور عہدیدار رہیں گے موجود

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دن بدن صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ دریں اثنا   وزیر اعظم نریندر مودی  کورونا وائرس اور ویکسی نیشن سے متعلق آج رات 8 بجے اہم اجلاس کریں گے۔ یہ جانکاری   وزیر اعظم   کے دفتر نے دی ہے   اس اجلاس میں وزیر اعظم ہفتہ کو  مرکزی حکومت کے الگ الگ  وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کر ملک میں  کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور  جاری ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیںگے ۔ وزیر اعظمنے  گزشتہ روز  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ گورنر اور لیفٹیننٹ سے ایک میٹنگ کر  کووڈ19 کی حیثیت پر تبادلہ خیال  کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے وزرائے اعلیٰ سے دو ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

PunjabKesari
 ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 1341 افراد کی موت 
  ا سی کے ساتھ ہی ، ہفتہ کو ملک میں کووڈ 19 کے  ریکارڈنئے 234692 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14526609 ہوگئی ہے ، جبکہ ایک ہی دن میں 1341 افراد کی موت ہو نے کے بعد  کل اموات کی مجموعی تعداد 175649 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 16لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ لگاتار 38 ویں دن انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1679740 ہوگئی ہے جو کہ انفیکشن کے کل معاملات کا 11.56 فیصد ہے جبکہ متاثرہ افراد کی بازیابی کی شرح 87.23 فیصد رہ گئی ہے۔ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12671220 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہوگئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top