Latest News

ناسا نے ڈھونڈ نکالا چندریان 2 کا وکرم لینڈر ، چاند کی سطح  پر دکھا ملبہ ، تصویر جاری

ناسا نے ڈھونڈ نکالا چندریان 2 کا وکرم لینڈر ، چاند کی سطح  پر دکھا ملبہ ، تصویر جاری

واشنگٹن : امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایئرناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن ( ناسا) کو چاند کی سطح پر ہندوستان کے دوسرے مشن 'چندریان 2' کے وکرم لینڈر کے ٹکڑے ملے ہیں ۔ ناسا نے پیر کی دیر رات  ٹویٹ کر یہ جانکاری دی ۔ ناسا نے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر پوسٹ کی ہے ۔ جس میں وکرم  لینڈر کے نشن اور اس علاقے کو ظاہر کیا گیا ہے ، جہاں ملبہ ملا ہے ۔ ناسا نے کہا ،' ناسا کے مون مشن نے چندریان 2 کے وکرم لینڈر کا پتہ لگایا ہے ۔ '

https://twitter.com/NASA/status/1201597561720725506
ناس انے اپنے بیان میں کہا کہ چندریان 2 کے وکرم لینڈر کے تباہ ہونے کے باوجود چاند کی سطح کے اتنے قریب پہنچنا ایک حیرانی والی بات ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سات ستمبر کو چاند کے جنوبی حصے پر سافٹ لینڈنگ کے وقت چندریان 2کے وکرم لینڈر کا اسرو کے کنٹرول سینٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ وکرم لینڈر کا رابطہ جس وقت اسرو کے کنٹرول سینٹر سے ٹوٹا وہ چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلو میٹر دور تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top