National News

کانپور: گنگا گھاٹ پر گرے نریندر مودی ،دیکھیں ویڈیو اور تصویر

کانپور: گنگا گھاٹ پر گرے نریندر مودی ،دیکھیں ویڈیو اور تصویر

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کے روز دوپہر کانپور میں گنگا بیراج کی سیڑھیوں پر چڑھتے وقت لڑ کھڑا کر گر گئے ۔ جس کے بعد وزیر اعظم کے سکیورٹی گارڈس نے انہیں اٹھایا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کیر وز گنگا کاؤنسلنگ میٹنگ کے سلسلے میں کانپور پہنچے تھے ۔ جہاں انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 'نمامی گنگے' سکیم کا جائزہ لیا ۔ 

https://twitter.com/i_theindian/status/1205823049628442624
وزیر اعظم مودی کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ان کی کابینہ کے کئی دیگر کئی منسٹر ز کانپور میں موجود رہے ۔ وزیر اعظم مودی کانپور واقع اٹل گھٹ کی سیڑھیوں پر چڑھتے وقت گر گئے ، حالانکہ سکیورٹی کارڈز نے انہیں فوراً اٹھایا اور وزیر اعظم مودی کو کسی طرح کی چوٹ نہیں لگی ۔ وزیر اعظم مودی کانپور گنگا گھاٹ پر ننگے پیر ہی گئے تھے شاید اسی وجہ سے لڑکھڑا کر گر گئے ۔ 



Comments


Scroll to Top