National News

ملابرادر آگئے پبلک کے سامنے، کہا-میں زخمی نہیں سرکار میں سب ٹھیک چلنے کابھی کیا اظہار

ملابرادر آگئے پبلک کے سامنے، کہا-میں زخمی نہیں سرکار میں سب ٹھیک چلنے کابھی کیا اظہار

 کابل: سینئرطالبانی  سربراہ اورافغانستان میں قائم عبوری  سرکارمیںنائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر غائب رہنے کے بعداب رونما ہو گئے ہیں۔  ملا برادر کا ایک ویڈیو جاری ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ''میں زخمی نہیں ہوا ہوں اور سرکار میں بھی سب ٹھیک چل رہاہے۔ اس طرح ملا برادرنے خود کے زخمی ہونے کی  اطلاعات کی تردید کی ہے۔ ملابرادر نے کہا 'میں ٹھیک ہوں اور تندرست بھی'۔    آرٹی  اے سرکاری ٹیلی ویژن  کے ویڈیو میں ملا برادر انٹرویو  لینے والے کے بغل میں ایک صوفے  پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کے ہاتھ کا ایک کاغذ پکڑا ہواہے جسے دیکھ کر وہ جواب دے رہا ہے۔  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی نئی طالبان سرکار میں دوسرے درجہ  کا رتبہ رکھنے والے ملا برادر نے اس سے پہلے سوموار کو ایک آڈیو جاری کیاتھا۔ اس کے ذریعے  اس نے سوشل میڈیا پر خود کے مارے جانے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا۔ اس نے کہا کہ وہ زندہ ہے اور بالکل ٹھیک ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top