Latest News

مودی ، منموہن سونیا نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کو پیش کی خراج عقیدت

مودی ، منموہن سونیا نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کو پیش کی خراج عقیدت

نیشنل ڈیسک : ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی جینتی پر سابق صدر پرنب مکھرجی ، سابق نائب وزیر اعلیٰ حامد انصاری ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ  اور کانگرس  صدر سونیا گاندھی نے خراج عقیدت پیش کی ۔ کانگرس کے سینئر لیڈر صبح نہرو کی سمادھی (شانتی ون) پہنچے ، جہاں انہوں نے پھول پیش کئے ۔ 


وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے سابق وزیر اعظم نہرو کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت ۔ کانگرس کے کئی سینئر لیڈروں سمیت اور کارکنوں نے بھی نہرو کو خراج عقیدت پیش کی ۔ 


پنڈت جواہر لال نہرو 14 نومبر 1989 کو اترپردیش کے الٰہ آباد  میں پیدا ہوئے تھے ۔ موتی لال نہرو اور سوروپ رانی کے بیٹے جواہر لال نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے اور 1964 میں انتقال تک وہ اس عہدے پر رہے ۔ نہرو کا یوم پیدائش یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top