National News

کورونا کو لے کر ایم پی سنی دیول کی عوام سے درخواست ،خود کو گھروں میں آئیسولیٹ کر حکومت کاتعاون کریں

کورونا کو لے کر ایم پی سنی دیول کی عوام سے درخواست ،خود کو گھروں میں آئیسولیٹ کر حکومت کاتعاون کریں

امرتسر /گورداسپور:گورداسپور سے ایم پی سنی دیول نے کورونا وائرس کو لے کر عوام سے احتیاط برتنے کے لئے کہا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے لوگوں کو ایک دوسرے  سے دور رہنے اور اپنے آپ کو گھروں میںہی آئیسو لیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی عوامی کرفیو والے دن عوام کی طرف سے گھروں سے باہر آکر جشن منانے کو انہوں نے بیوقوفی بتائی ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوںکو گھروں میں ہی رہ کر حکومت اور انتظامیہ کی مدد کرنی چاہئے ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے پیش نظر ہی حکومت کی طرف سے کرفیو جیسا فیصلہ لیا گیا ہے۔ عوام کواس میں حکومت کی مددکرنی چاہئے۔ غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کا قہر لگا تار بڑھتا جا رہا ہے۔ اب تک اس سے لگ بھگ 16ہزار سے زیادہ عوام کی موت ہو چکی ہے۔
ہندوستان میںاس سے دس افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 500کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اگر بات کی جائے پنجاب کی تو یہاں 23معاملے پازیٹو پائے گئے ہیں، جبکہ 1کی موت ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے زیادہ تر مریض وہیں ہیں، جو اٹلی سے لوٹے بزرگ بلدیو سنگھ کے رابطے میں آئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top