Latest News

ماں کے ناجائز تعلقات  میں روڑہ بن رہا تھا 14 سالہ بیٹا ، شراب پلا کر نہر میں پھینکا ، موت

ماں کے ناجائز تعلقات  میں روڑہ بن رہا تھا 14 سالہ بیٹا ، شراب پلا کر نہر میں پھینکا ، موت

گیدڑ بہا: مکتسر صاحب کے گاؤں چکّ میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جہاں ماں کے ناجائز تعلقات کی وجہ سے ایک بیٹے کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے پڑے ۔ 
دراصل گاؤں چکّ تامکوٹ نواسی 14 سالہ دلپریت سنگھ کچھ دن پہلے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کے دادا کی طرف سے اس کی شکایت تھانے میں کی گئی ۔ پولیس جانچ کے دوران دلپریت کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ۔ جس کے بعد پولیس کے ذریعے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے سنجیدگی سے جانچ کی گئی تو خلاصہ ہوا کہ دلپریت سنگھ کی ماں ویر پال کور کے گاؤں کے ایک شخص لکھویر سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ جس میں دلپریت روڑہ بن رہا تھا ۔ اسے راستے سے ہٹانے کیلئے لکھوندر نے اپنے بیٹے جسمیت کے ساتھ مل کر دلپریت کا اغوا کیا اور اسے شراب پلا کر نشے کی حالت میں نہر میں پھینک دیا ۔ فی الحال پولیس نے لکھوندر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کی طرف سے لکھوندر سنگھ کو عدالت میں پیش کر کے 2 دن کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے اور دوسرے مجرم جسمیت سنگھ کو کیس میں نامزد کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top