National News

مودی اور یونانی وزیر اعظم نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

مودی اور یونانی وزیر اعظم نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

نئی دہلی: یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی، جس کے دوران دونوں رہنماوں نے ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جہاز رانی، دفاع، سکیورٹی، کنیکٹیویٹی اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور ہند-یونان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم میتسوتاکس نے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے جلد اختتام اور 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں اے ا?ئی امپیکٹ سمٹ کی کامیابی کے لیے یونان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔



Comments


Scroll to Top