National News

لوگوں نے سمجھا 12ویں منزل سے گرنے والی عورت مرگئی ہے، اچانک آواز آئی ارے میں مری نہیں ہوں

لوگوں نے سمجھا 12ویں منزل سے گرنے والی عورت مرگئی ہے، اچانک آواز آئی ارے میں مری نہیں ہوں

بیجنگ: چین میں چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 44 سالہ خاتون 12ویں منزل سے گر گئی اور ایک ہجوم اس کے گرد جمع ہو گیا، یہ سوچ کر کہ وہ مر چکی ہے۔ لیکن معجزانہ طور پر اس کی جان بچ گئی۔ جب وہ زمین پر گری تو عورت نے پکارا، میں ابھی مری نہیں ہوںیہ واقعہ اب چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اسے ایک معجزہ تصور کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ 13 مئی کو جنوب مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کے شہر لیپنگ میں پیش آیا۔ خاتون کا نام پینگ ہیوفانگ ہے اور وہ ایک فیکٹری میں کلینر ہے۔ اس دن وہ اور اس کے شوہر ایک کلائنٹ کی بالکونی میں کھڑکی لگانے میں مدد کر رہے تھے۔ یہ جوڑا کرین کا استعمال کرتے ہوئے ایک بھاری کھڑکی کو 12ویں منزل تک لے جا رہا تھا۔ کھڑکی اوپر جاتے ہوئے درخت کی شاخ میں پھنس گئی۔ پینگ کھڑکی کو کھینچ رہی تھی، لیکن اس نے حفاظتی بیلٹ نہیں پہن رکھی تھی۔ وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور کھڑکی کے ساتھ نیچے گر گئی۔ اپنا ہولناک تجربہ بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ گرتے ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ اب میں مرنے والی ہوں۔ میں اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے چلی جاو¿ں گی۔ پینگ نے بعد میں کہا کہ یہ اس کے دماغ میں چل رہا تھا جب وہ گر رہی تھی۔ لیکن قسمت نے میرا ساتھ دیا۔
پینگ سیدھی زمین پر نہیں گری۔ نیچے ایک ٹوٹا ہوا سائبان تھا۔ وہ اس پر گر گئی جس کی وجہ سے گرنے کی رفتار کم ہو گئی اور اس کی جان بچ گئی۔ وہ زمین پر پڑی تھی، اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی لیکن وہ ہلنے سے قاصر تھی۔ پھر بھی اس نے اپنے شوہر کو اونچی آواز میں پکارا،میں مری نہیں ہوں، جلدی سے 120 (ایمبولینس نمبر) پر کال کرو! پینگ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی دونوں ٹانگوں اور کمر میں فریکچر ہے۔ اسے متعدد سرجریوں کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے دوبارہ چلنے میں تقریباً 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top