National News

شمالی افغانستان میں منی بس حادثے کا شکار، 9 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

شمالی افغانستان میں منی بس حادثے کا شکار، 9 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

کابل: شمالی افغانستان میں منی بس کے حادثے میں 9 بچوں اور 12 خواتین سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ترجمان نے بتایا کہ حادثہ سر اے بی پل صوبے کے ایک پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب منی بس میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔مقامی پولیس کمانڈر کے ترجمان دین محمد نظری نے منی بس ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث کار گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کوئی مسافر زندہ بچ گیا ہے یا نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top